Gaza: A 13-year-old boy who went to fetch water for his mother was martyred in the Israeli bombardment
Posted By: baapu on 13-10-2024 | 15:00:34Category: Political Videos, Newsاسرائیلی فوج نے خان یونس میں ایک 13 سالہ بچے شامل برکتہ کو بھی شہید کردیا، وہ اپنی والدہ کیلئے پانی لینے جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوگیا۔
فلسطینی صحافی نے شامل برکتہ کی تصاویر اور کہانی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ شامل برکتہ نامی 13 سالہ بچہ، اپنی والدہ رانیہ اور جڑواں بھائی جبرائیل کے ساتھ خان یونس میں بے گھر ہوا تھا۔
وہ پانی لانے کےلیے اپنی والدہ کی مدد کرنے جا رہا تھا اور واپس نہیں آسکا، کیونکہ اسرائیلی بمباری کے دوران خان یونس کے مشرق میں سڑک پر ایک شہری گاڑی پر حملے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
فلسطینی خاتون کو سات سال کے طویل انتظار کے بعد جڑواں بچوں کی خوشی ملی تھی لیکن لمحہ بھر میں، بغیر کسی انتباہ کے، اسرائیلی بمباری میں ان کا معصوم بیٹا شامل مارا گیا، اور وہ اپنے بھائی اور ماں کو اکیلا چھوڑ گیا۔
فلسطینی صحافی کا کہنا ہے کہ شامل برکتہ کی شہادت کے بعد رانیہ اور جبرائیل ابھی تک اس صدمے سے باہر نہیں آ سکے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 42 ہزار 227 افراد شہید اور 98 ہزار 464 زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیل میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے کم از کم ایک ہزار 139 افراد کو ہلاک اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












