How much expensive water do Virat Kohli and Anushka Sharma drink?
Posted By: Jabba on 22-10-2024 | 12:10:04Category: Political Videos, Newsبھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اپنے کام کے علاوہ صحت مند طرز زندگی گزارنے کے لیے ضروری تمام اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔
اسی حوالے سے حال ہی میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما خالص اور ہر طرح کے کیمیکلز سے پاک فرانسیسی امپورٹڈ پانی پیتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پانی جنیوا جھیل کے جنوبی کنارے سے حاصل کیا جاتا ہے، جو مغربی یورپ کی سب سے بڑی جھیلوں میں سے ایک اور سوئٹزر لینڈ اور فرانس کی مشترکہ ملکیت میں ہے۔
یہ پانی تقریباً ہر جگہ دستیاب ہے جسے خاص طور پر فرانس سے درآمد کیا جاتا ہے اور اس پانی کی ایک لیٹر کی بوتل کی قیمت تقریباً 600 بھارتی روپے ہے، یعنی اگر کوئی روزانہ 2 لیٹر پانی پیتا ہے تو اس کی قیمت 1200 بھارتی روپے بنتی ہے جبکہ ایمازون بھارت پر اس پانی کی ایک درجن بوتلوں کی قیمت 4200 بھارتی روپے ہے۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے 2018ء میں انوشکا شرما سے شادی کی تھی اور اب یہ دونوں 2 بچوں کے والدین ہیں۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












