On Trump's advice, the extortionist bought a film studio in Los Angeles for his beloved Jacqueline Fernandez
Posted By: Amjad on 13-11-2024 | 12:41:13Category: Political Videos, Newsبھارتی بھتہ خور سوکیش چندر شیکھر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشورے پر اپنی محبوبہ بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے لیے لاس اینجلس میں اسٹوڈیو خرید لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوکیش چندر شیکھر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارک باد دینے کے لیے ایک خط لکھا ہے۔
اس نے اپنے خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا بھائی کہہ کر مخاطب کیا ہے۔
سوکیش چندر شیکھر نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے یاد ہے کہ ایک دہائی قبل ہماری آخری ملاقات کے دوران آپ نے مجھے ایک مشورہ دیا تھا کہ یا تو دنیا کو اسی طرح سے قبول کر لو جیسی وہ ہے یا پھر اسے اپنے اس نظریے سے دیکھو جسا تم اسے دیکھنا چاہتے ہو۔
اس نے لکھا کہ آپ کے وہ الفاظ آج ایک بار پھر میرے کانوں میں گونج رہے ہیں۔
سوکیش چندر شیکھر نے لکھا کہ بھائی، ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرنے کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔
اس نے مزید لکھا کہ میری کمپنی ایل ایس ہولڈنگز اگلے 2 سال تک امریکا میں اپنی سرمایہ کاری کو 500 ملین ڈالرز تک بڑھا دے گی۔
سوکیش چندر شیکھر نے لکھا کہ مجھے آپ کی ایک اور نصیحت بھی یاد ہے کہ اپنی زندگی میں موجود خواتین سے ہمیشہ عزت کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں یہ احساس دلائیں کہ وہ آپ کے لیے بہت خاص ہیں۔
اس نے مزید لکھا کہ اس لیے میں اپنی محبوبہ جیکولین فرنینڈس کے لیے لاس اینجلس میں شوز اور فلمیں بنانے والے ایک بڑے اسٹوڈیو میں 135 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہوں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












