Top Rated Posts ....
Search

US refuses to participate in Gaza reconstruction

Posted By: ammada on 13-10-2025 | 12:19:04Category: Political Videos, News


امریکا نے غزہ کی تعمیر نو میں شریک ہونے سے انکار کر دیا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا غزہ کی تعمیر نو میں شریک نہیں ہوگا، امریکا اسرائیل کی تباہ شدہ غزہ پٹی کے لئے فنڈ نہیں دے گا، غزہ کی تعمیر نو میں خلیجی ممالک کے کردار کا امکان ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس نے حماس سے اسرائیلی یرغمالیوں کے لئے رابطہ کیا، ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی قیدیوں سے ابھی تک ملاقات نہیں ہوسکی۔ریڈ کراس نے مزید کہا کہ تمام پارٹیوں سے رابطے میں ہیں، پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.