Wazir E Sehat...Mustafa Kamal Ka Karachi...Breaking
Posted By: Khan on 26-10-2025 | 10:29:41Category: Political Videos, Newsکراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیلیٹر پہلے بیرونِ ملک سے آتے تھے۔ مشکل وقت میں قوم متحد ہو کر کارکردگی دکھاتی ہے۔ مشینری کی لائسنسنگ اب آن لائن ہے بدعنوانی کے مواقع کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کاغذی نظام میں رشوت و تاخیر عام تھی، اب سہولت فراہم کی گئی۔ جو طاقت ملی ہے اسے مثبت طور پر استعمال کریں تو باہر سے تباہی ممکن نہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کی شعبہ صحت کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر پر ہمیں بہت کام کرنا ہے۔ ہیلتھ کیئرکو فعال کرنے میں ضلعی حکومت کو کام کرنا ہوگا۔ شعبہ صحت کی بہتری کے لئے دن رات کام کررہے ہیں، ہمارے ہاں لوگ ویکسین کو یہودی سازش کہتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پوری دنیا میں بیماریوں سے بچاوُں کے لیئے ویکسین لگوائی جاتی ہے۔ کراچی کے اسپتال صوبائی حکومت کے پاس ہیں ہمارے پاس نہیں۔ اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس بنارہے ہیں۔ کراچی میں بھی جناح میڈیکل کمپلیکس بنانے جارہے ہیں۔

House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged











