Strong protests against fashion company "She-In" in France
Posted By: Jabba on 07-11-2025 | 13:42:52Category: Political Videos, Newsفرانس میں عوامی سطح پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جب یہ انکشاف ہوا کہ معروف آن لائن فیشن کمپنی شی اِن کے پلیٹ فارم پر بچوں سے مشابہہ جنسی گڑیاں اور بڑی تعداد میں ہتھیار فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ فرانس نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ چین میں قائم اس کمپنی کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کرے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئیل بارو نے کہا کہ کمپنی یورپی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے گفتگو میں کہاکہ میرا خیال ہے کہ یورپی کمیشن کو اب کارروائی کرنی چاہیے، وہ مزید انتظار نہیں کر سکتا۔













