Aghosh program launched in Punjab for pregnant women and mothers of children under 2 years of age
Posted By: Khan on 10-11-2025 | 11:30:11Category: Political Videos, Newsپنجاب کے 13 اضلاع میں حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماں کیلئے آغوش پروگرام شروع کر دیا گیا۔سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی،بھکر،سمیت پنجاب کے 13 اضلاع لیہ، کوٹ ادو،بہاولپور،تونسہ شریف،ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ،بہاولنگر،رحیم یار خان،ملتان اور لودھراں وغیرہ میں حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماں کو آغوش پروگرام کے ذریعے 38,000 روپے کی مرحلہ وارادائیگی اور مراکز صحت پر مفت طبی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ خواتین رجسٹریشن کرواتے ہوئے اپنے زیر استعمال درست موبائل نمبر درج کروائیں ورنہ رقم حاصل نہیں کر سکیں گئیں۔جبکہ رجسٹرڈ خواتین ہر معائنہ پر آغوش کارڈ یا شناختی کارڈ اپنے ہمراہ ضرور لے کر آئیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک خواتین تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں سے اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔ جبکہ دیگر خواتین صرف بنیادی و دیہی مراکز صحت پراپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں اور آغوش کے تحت 38,000 روپے تک کی مکمل رقم حاصل کرنے کے لیے ماں اور بچے کی صحت سے منسلک تمام معائنوں اور پیدائشی سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنائیں۔جبکہ رجسٹریشن سے مشروط 2000 روپے کی رقم دوران حمل کسی بھی مرحلہ پر رجسٹریشن کروانے پر ایک بار ادا کی جائے گی۔آغوش پرو گرام سے منسلک خواتین طبی معائنے کے بعد قریبی کیش ایجنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد بغیر کسی کٹوتی کے رقم حاصل کر سکتی ہیں.

What Is the Biggest Obstacle to Ending the Iran War?
Gwadar Terror Bid Foiled - PPP Balochistan MPA Salutes Bravery of Security Forces
Petrol Price Update in Pakistan
Girl Dies After Alleged Wrong Injection in Rawalpindi’s Morgah
Child pornography - Their father was also involved in the creation of videos of the children, NCCIA
Laboratory Established to Diagnose Animal Diseases












