Sara Chaudhry thanks private channel for removing her dramas from YouTube
Posted By: Akram on 16-11-2025 | 11:18:35Category: Political Videos, Newsسابقہ اداکارہ سارا چوہدری نے اپنی ذاتی خواہش کے مطابق اپنے حجاب اپنانے سے پہلے کے دو ڈرامے آن لائن نجی انٹرٹینمنٹ چینل سے ہٹانے پر چینل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حال ہی میں سارہ چوہدری نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اور پھر کنارہ کشی اختیار کرنے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ سارہ چوہدری نے 2003 میں شوبز انڈسٹری جوائن کی تھی اور 2010 کے اوائل میں انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ سارہ چوہدری نے کہا کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ میری درخواست پر میرے حجاب سے پہلے کے دو ڈرامے ہٹائے گئے، یہ فیصلہ میرے لیے بہت اہم تھا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ وہ ڈرامے آن لائن موجود نہ رہیں۔ سارا چوہدری نے کہا کہ مجھے اپنے نئے مذہبی اور ذاتی سفر میں سکون ملا، مداحوں کے ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میری خوشی ہے کہ مداحوں نے اس فیصلے کو مثبت انداز میں لیا اور میری ذاتی خواہشات کا احترام کیا۔ سارہ نے کہا کہ مالی فوائد، گاڑیاں اور گھر جیسے خواب ان کے شو بزنس میں داخل ہونے کی وجہ تھے اور اللہ کے فضل سے وہ سب کچھ حاصل ہوا لیکن پھر انہوں نے اپنی زندگی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا اور شو بزنس کو خیرآباد کہا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سفر میں سب سے بڑی مدد اور رہنمائی اللہ کی طرف سے ملی۔ انہوں نے قرآن کو سمجھ کر پڑھنا شروع کیا، ہجابی حجاب اور نقاب اختیار کیا، اور پانچ وقت کی نماز پڑھنے لگی۔ سارہ نے کہا کہ اس تبدیلی کے دوران مالی مشکلات اور جذباتی چیلنجز بھی آئے، مگر اللہ کی رہنمائی اور دینی ماحول نے انہیں مضبوط بنایا۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












