Rawalpindi Police re-arrest former ADC Sialkot
Posted By: Jabba dava on 20-11-2025 | 11:05:38Category: Political Videos, Newsراولپنڈی کرپشن کیس میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا. پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے اقبال سنگھیڑا کو گرفتار کر لیا، گرفتاری کے بعد ملزم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ ملزم اقبال سنگھیڑا 13 نومبر کو راولپنڈی سے لاہور منتقلی کے دوران پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ تینوں ٹیموں کی سربراہی و سپرویژن ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر خان کو سونپی گئی۔ دوسری جانب، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا جبکہ چکری ریسٹ ایریا کے علاقے کی جیو فینسنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ گرفتار چاروں پولیس اہلکاروں کو عدالت نے گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا۔ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کا موبائل ڈیٹا بھی پولیس نے حاصل کرلیا۔ موبائل ڈیٹا کے ذریعے پولیس اہلکاروں کی ملزمان سے رابطہ کی تصدیق کی جائے گی۔ ملزم کے فرار میں استعمال گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے مختلف اضلاع کے ایکسائز دفتر کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ گاڑی کا نمبر مکمل نہ ہونے پر گاڑی کی رجسٹریشن تفصیلات حاصل کرنے میں پولیس کو مشکلات کا سامنے ہے۔ این ایچ اے سے تفصیلات کے لئے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں پوچھا گیا کہ ملزم کے فرار میں استعمال گاڑی موٹروے کے کس ٹول پلازہ سے باہر گئی۔ واضح رہے کہ ملزم اقبال سنگھیڑا 13نومبر کو چکری ریسٹ ایریا میں پولیس حراست سے فرار ہوا تھا، ملزم اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد لاہور جیل منتقلی کے دوران فرار ہوا۔ ملزم کے فرار پر اسکے بھائی سمیت 6 نامعلوم ملزمان اور 4 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج ہے۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












