Punjab Ki 41 Sugar Mils Ne...breaking news
Posted By: Jabba on 21-11-2025 | 10:58:27Category: Political Videos, Newsپنجاب کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کردیا، چینی بازار میں آنے سے نرخوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ کین کمشنر ذرائع کا کہنا ہے کہ مل مالکان نے کئی تاخیری حربے استعمال کیے، ضلعی انتظامیہ کو مانیٹرنگ بہتر بنانا ہوگی۔ کین کمشنر ذرائع کے مطابق کرشنگ سے چینی کی بلیک میں فروخت اور مصنوعی قلت کا خاتمہ ہوسکے گا۔ قبل ازیں کین کمشنر نے حکومتی ڈیڈلائن پر کرشنگ کا آغاز نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے الزام عائد کیا کہ ملز مالکان تاخیر سے کرشنگ شروع کرکے کسانوں سے سستے داموں گنا خریدنے کی کوشش کریں گے۔

House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged











