Fawad Chaudhry's interim bail in five cases extended till January 9
Posted By: Jabba on 28-11-2025 | 11:03:26Category: Political Videos, Newsلاہور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔ جمعہ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی،فواد چوہدری آج عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر وکلاء کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کے وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیے۔ فواد چوہدری پر مختلف مقامات پر کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے اور پولیس کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے الزامات ہیں، ان کے خلاف جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات درج ہیں جبکہ انہوں نے کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملے کے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ مغلپورہ میں پولیس گاڑیوں کو آگ لگانے کے مقدمے میں بھی وہ عبوری ضمانت پر ہیں، تمام مقدمات تھانہ سرور روڈ، تھانہ ریس کورس اور تھانہ مغلپورہ میں درج کیے گئے تھے۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












