Top Rated Posts ....
Search

Exchange of lists of nuclear installations and facilities between Pakistan and India

Posted By: Amjad on 01-01-2026 | 11:56:13Category: Political Videos, News


پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فہرستوں کا تبادلہ جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت معاہدے کے تحت ہوا ہے۔پاکستان کی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی گئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو فراہم کر دی۔جوہری تنصیبات سے متعلق معاہدے پر پاکستان اور بھارت نے 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے تھے۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

Pak India Dosti Zindabaad... Lekin Yeh Qaum Kabhi Nahi Sudhre Gi In Ko Jang Chahiye Afsos Is Na Samjh Qaum Par...

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.