Top Rated Posts ....
Search

Former Prime Minister of Azad Jammu and Kashmir Sardar Atiq Ahmed Khan resigns from PAC membership

Posted By: Amjad on 1 hour agoCategory: Political Videos, News


سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد کشمیر کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے سپیکر قانون ساز اسمبلی کو تحریری استعفیٰ ارسال کیا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں مشاورت کے بغیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا تھا، اسی بنا پر وہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کے بعد مہاجرین کی نشست پر کامیاب ہونے والے ماجد خان کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں سردار عتیق احمد خان کو بھی بطور رکن شامل کیا گیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.