Prime Minister gives green signal to Speaker Ayaz Sadiq for talks with PTI
Posted By: Akram on 07-01-2026 | 10:54:28Category: Political Videos, Newsوزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کی حکمت عملی بنا لی۔ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپوزیشن سے مذاکرات کا گرین سگنل دے دیا۔ ذرئع کے مطابق حکومتی وفد بھی اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کےلیے تیار ہے تاہم حکومت کا غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔مذاکرات صرف تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی ہوں گے۔ دوسری جانب اسپیکر کی پیشکش کے باوجود ابھی تک اپوزیشن کی صفوں میں خاموشی برقرار ہے، اپوزیشن محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف بنانے پر بضد ہے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں آنے کی بھی دعوت دی، اپوزیشن کی جانب سے کسی رہنمانے تاحال ا سپیکر چیمبر سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔اپوزیشن کی رضا مندی پر اسپیکر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی بلا لیں گے۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











