Top Rated Posts ....
Search

Pictures of Chief Minister Maryam Nawaz's son Junaid Safdar's mehndi, colorful celebrations go viral on social media

Posted By: Khan on 17-01-2026 | 10:06:40Category: Political Videos, News


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی گزشتہ روز منعقد ہوئی تھی، جس کی رنگارنگ تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ دلہا جنید صفدر اور دلہن کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اب اس خوشی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی ایک تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔تقریب کے دوران بنائی گئی اس تصویر میں مریم نواز کو نہایت روایتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سنہری اور زرد رنگ کے امتزاج سے مزین بھاری لباس زیب تن کر رکھا ہے، جو مشرقی ثقافت اور شادی کی تقریبات کی روایات کا بھرپور عکس پیش کرتا ہے۔ مریم نواز کے لباس پر باریک گوٹا، کامدار کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نمایاں ہیں، جب کہ انہوں نے دوپٹہ بھی خوبصورتی کے ساتھ سر پر اوڑھ رکھا ہے، جس کے کناروں پر شوخ رنگوں کی کڑھائی کی گئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.