Major changes have been decided in the administrative structure of the Pakistan Super League.
Posted By: dagar on 19-01-2026 | 11:02:30Category: Political Videos, Newsپاکستان سپر لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے تحت کھلاڑیوں کی سلیکشن کا موجودہ نظام ختم کرکے آکشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد لیگ کو مزید شفاف، متوازن اور تجارتی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ لاہور میں پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق آئندہ سیزنز میں کھلاڑیوں کی سلیکشن آکشن کے ذریعے کی جائے گی، جس سے تمام ٹیموں کو متوازن بنانے میں مدد ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آکشن سسٹم کے تحت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق زیادہ کمائی کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔انتظامیہ کے مطابق ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی شامل کیا جائے گا، جبکہ مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ جیسے قوانین کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔ نئی شامل ہونے والی دو ٹیموں کو چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ وہ مسابقتی ٹیم تشکیل دے سکیں۔ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ڈائریکٹ سائننگ کے لیے اہل بین الاقوامی کھلاڑی کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔اس کے علاوہ آکشن میں استعمال کرنے کے لیے ہر ٹیم کا سیلری کیپ 16 لاکھ ڈالرز تعین کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، جبکہ لیگ کے کچھ میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کھیلے جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق ان اصلاحات سے لیگ کے معیار میں بہتری آئے گی اور شائقین کرکٹ کو زیادہ دلچسپ اور مسابقتی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Ban on flying drones in open air under Section 144 remains in place in Punjab...
Abbas Araqchi will return to Pakistan after visiting Oman
US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf












