Severe blizzard in America, 30 people dead, life paralyzed, flights canceled, roads and educational institutions closed
Posted By: Khan on 27-01-2026 | 11:44:40Category: Political Videos, Newsامریکا میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کردیا، برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما، نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں سرد ہواؤں کے ساتھ شدید برف باری اور بارش جاری ہے۔ برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 19 ہزار پروازیں منسوخ ہوگئیں ، واشنگٹن میں وفاقی دفاتر بند ہیں۔ آرکنساس سے نیو انگلینڈ تک ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، شدید خراب موسم کے باعث سڑکیں اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ۔ پٹسبرگ کے شمالی علاقوں میں 20 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ درجہ حرارت منفی 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کچھ علاقوں میں دہائیوں کی شدید ترین سردی محسوس کی گئی۔ نیویارک سٹی میں 8 افراد کی لاشیں کھلے مقامات سے ملی ہیں۔ بارش اور برفانی طوفان کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، 44 ریاستوں کے تقریبا 20 کروڑ افراد کے لیے شدید ترین ٹھنڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے، 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید شدید سردی اور ممکنہ طور پر ایک اور برفانی طوفان مشرقی ساحلی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

Ban on flying drones in open air under Section 144 remains in place in Punjab...
Abbas Araqchi will return to Pakistan after visiting Oman
US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf












