Dr. Reza Amiri Moqadam, Ambassador of the Islamic Republic of Iran, met with Mian Muhammad Nawaz Sharif and Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Posted By: gagar on 04-02-2026 | 11:16:58Category: Political Videos, Newsپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اسلامیہ جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیر ی مقدم کا خیر مقدم کیا ۔ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کے شاندار استقبال پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کا پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایرانی سرمایہ کاروں کی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی اقتصادی اور سماجی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ساتھ دینے پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔
میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ فراخ دلی سے کھلا رکھے تو مذاکرات سے بڑے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ایران نے جوا نمردی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا۔ ایران کے لئے بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، ایرانی عوام ہمیشہ دعاؤں کا حصہ رہے ہیں۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران دو جسم، ایک روح کی مانندہیں،محمد نواز شریف جیسے عظیم لیڈرکی عالم اسلام کو بہت ضرورت ہے۔ عالم اسلام کی سربراہی اور پاک ایران تعلقات کے فروغ میں محمد نواز شریف جیسے لیڈرکی بہت ضرورت ہے۔ ایرانی قوم محمد نواز شریف کی صحت اور حفاظت کے لئے ہمیشہ دعا گورہتی ہے۔ محمد نواز شریف خطے کی صورتحال سے مکمل آگا ہ ہوں گے لیکن پاکستان کا بڑاسمجھتے ہوئے ملکر باتیں کرنے میں دلی سکون محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان کا بڑا ہونے کے ناطے ایرانی عوام اور حکومت کی طرف سے معاملات محمد نواز شریف کے علم میں لانا ضروری سمجھتا ہوں۔ نواز شریف صاحب کو پاکستان کی حفاظت کرنے والا ستون سمجھتے ہیں۔ پاکستان اور ایران ایک خطہ اور ایک برادری اور ایک قوم ہیں، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہت گہرائی پائی جاتی ہے۔ فارسی زبان اور طلبہ کے امور حل کرانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

CTD conducts major operations in various cities of Punjab, arrests 16 terrorists including suicide bomber
If Iranian ships come even close to our blockade, they will be destroyed. Trump's new threat
To prevent electricity from becoming expensive, the government has decided to implement load management for 2 hours and 15 minutes daily.
Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
The situation in Iran is different now, the next two days will be important and busy. Trump's new announcement
Punjab Chief Minister approves Phase-II of Model Village Project












