T20 World Cup - India beat USA by 29 runs
Posted By: Khan on 08-02-2026 | 11:47:55Category: Political Videos, Newsآئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں بھارتی ٹیم نے یو ایس اے کو 29 رنز سے ہرا دیا۔ ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں یو ایس اے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی بیٹرز کیلئے ابتدا میں مشکلات کھڑی کردیں، بھارتی ٹیم نے 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز کیے۔ یو ایس اے بولرز نے پاور پلے میں ہی 4 بھارتی بیٹرز کو پویلین بھیج دیا، ایشان کشن 20، ابھیشیک شرما صفر، تلک ورما 25 اور شیوم دوبے صفر پرآؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد رنکو سنگھ 6 اور ہاردک پانڈیا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، یوں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر161نز بنائے،7 کے مجموعی سکور پر 6 وکٹیں گرنے کے باوجود بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 49 گیندوں پر 84 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ یو ایس اے کی جانب سے شیڈلے وین نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں یو ایس اے کی ٹیم مقررہ 20 اورز میں آٹھ کھلاڑیوں آؤٹ پر 132رنز بنائے، یو ایس اے کی جانب سے سنجے کرشنا مرتی اور شبھم رنجانے 37،37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دوسری جانب بھارتی کی طرف سے محمد سراج نے 3، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












