The biggest and most thrilling clash of the T20 World Cricket will take place tomorrow between Pakistan and India in Colombo.
Posted By: Amjad adal on 14-02-2026 | 10:08:27Category: Political Videos, Newsکرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز ٹاکرا کل سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے جا رہا ہے جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے۔ اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی کمر کس لی ہے اور آج مشقوں کے دوران تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ شائقینِ کرکٹ اس بڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور ہر طرف اسی میچ کے چرچے ہو رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کی مینجمنٹ نے اس اہم میچ کے لیے سر جوڑ لیے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بھارت کے خلاف بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے کے لیے فخر زمان اور نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کا ماننا ہے کہ پاک بھارت میچ کا پریشر بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اسے پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔ ان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بڑے میچ میں ایک اچھی کارکردگی کسی بھی کھلاڑی کو راتوں رات ہیرو بنا دیتی ہے۔ کولمبو میں یہ بڑا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ جہاں کھلاڑی اور مداح پرجوش ہیں وہیں موسم کی صورتحال تھوڑی پریشان کن ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے جو کھیل کے دوران رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔ دوسری جانب شائقین نے قومی ٹیم کو مشورے دینا بھی شروع کر دیے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے اور بھارت کو کم از کم 200 رنز کا ہدف دینا چاہیے تاکہ بولرز کے لیے دفاع کرنا آسان ہو۔

Strait Of Hormuz Blockade - UK PM's Big Statement
Strait Of Hormuz Blockade - Trump's Shocking Statement
Pakistan, Saudi Arabia, Turkey, big news
If Iranian ships come even close to our blockade, they will be destroyed. Trump's new threat
CTD conducts major operations in various cities of Punjab, arrests 16 terrorists including suicide bomber
To prevent electricity from becoming expensive, the government has decided to implement load management for 2 hours and 15 minutes daily.












