Top Rated Posts ....
Search

The swelling in the PTI founder's eye has reduced and no major complications have emerged yet. Sister Noreen Khanum

Posted By: sadar on 9 hours agoCategory: Political Videos, News


بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی بینائی میں بہتری آئی ہے، ذاتی ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج کیا جائے۔نورین خان کے ایکس اکائو نٹ سے کی گئی پوسٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی معائنے کے لئے درکار مشینوں اور مکمل سہولیات سے لیس ایمبولینس بھی موقع پر پہنچائی گئی۔نورین خانم نے لکھا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف اور الشفا ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی نے جیل کے اندر جا کر طبی معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا بھی کانفرنس کال کے ذریعے شریک ہوئے اور بیرسٹر گوہر اس تمام پیش رفت سے آگاہ تھے۔ نورین خانم نے لکھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق(عمران خان کی آنکھ کی)سوجن میں کمی آئی ہے، بینائی میں بہتری آ رہی ہے اور تاحال کوئی بڑی پیچیدگی سامنے نہیں آئی۔ نورین خانم نے لکھا کہ عمران خان کو Eylea انجیکشن کی ایک ڈوز دی جا چکی ہے جبکہ دوسری ڈوز 25 فروری کو دی جائے گی۔ نورین خانم کے مطابق ڈاکٹر خرم مرزا نے ایک اور انجیکشن تجویز کیا جو ان کے خیال میں زیادہ طاقتور اور موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ رائے پمز کے سی ای او اور ریٹینا سپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی تک بھی پہنچا دی گئی ہے۔تاہم، نورین خانم نے لکھا کہ فی الحال Eylea ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اگلا مرحلہ angiogram کا ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ لیزر ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے یا نہیں۔ نورین خانم نے لکھا کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی صحت سے متعلق تشویش برقرار ہے۔ انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ذاتی ڈاکٹرز کی نگرانی میں عمران خان کا علاج کیا جائے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.