3 personnel martyred in exchange of fire between security forces and Fitna Al-Khawaj in Khyber Pakhtunkhwa
Posted By: Amjad on 17-02-2026 | 09:55:20Category: Political Videos, Newsخیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگرد گروہ فتنہ الخواج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید اور 3 دہشتگرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی، خیبرپختونخوا کی مشترکہ کارروائی کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کی گئی، جہاں مارے گئے دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد نور اسلام فتنہ الخوارج کا سرغنہ تھا، جس کی سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں میں مقبول احمد، فدا حسین، اور سعید الرحمان شامل ہیں۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی دہشتگردی کے خاتمے اور عوامی تحفظ کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












