Top Rated Posts ....
Search

Arrest warrant issued for PTI founder's sister Aleema Khan

Posted By: Akram on 12 hours agoCategory: Political Videos, News


26 نومبر احتجاج کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔ 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں نامزد ملزمہ علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہو سکیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 ویں مرتبہ اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کل بدھ 18 فروری تک ملتوی کر دی، جبکہ کیس کے دونوں آخری گواہان، تفتیشی افسران کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.