Saudi King Salman bin Abdulaziz's message of congratulations to Saudi citizens and Muslims around the world on the arrival of Ramadan
Posted By: Jabba on 12 hours agoCategory: Political Videos, Newsسعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سعودی شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ مبارکباد سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ان کی جانب سے دیئے گئے ایک پیغام میں پیش کی۔شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں فرمایاکہ ہم آپ کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ ہم اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں روزوں، قیام اور عبادات کی ادائیگی میں مدد فرمائے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم خدائے بزرگ و برتر کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمارے اس مبارک ملک کو حرمین شریفین اور وہاں آنے والے حجاج، معتمرین اور زائرین کی خدمت کے شرف سے نوازا۔ ہم اللہ کی مدد سے اس ثابت قدم نہج پر گامزن ہیں جس پر اس ریاست کے حکمران چلتے آ رہے ہیں۔سعودی فرمانروا نے کہا کہ ماہ رمضان تزکیہ نفس، نیک اعمال، باہمی ہمدردی و تعاون کے فروغ اور اللہ عزوجل کی ظاہری و باطنی نعمتوں پر شکر گزاری کا عظیم موقع ہے۔ ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس ماہِ فضیل میں ہمیں برکتیں عطا فرمائے، ہمارے نیک اعمال قبول فرمائے، ہمارے ملک میں امن و خوشحالی کو دوام بخشے اور فلسطین میں موجود ہمارے بھائیوں، امت مسلمہ اور پوری دنیا کو امن و استحکام کی نعمت سے نوازے۔شاہ سلمان نے اپنے ایکس اکانٹ پر بھی تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے، آپ کے اور تمام مسلمانوں کے لیے اس ماہ میں برکتیں فرمائے، ہماری طرف سے نیک اعمال قبول کرے اور ہمارے ملک میں امن و خوشحالی برقرار رکھے۔رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو اسلامی ممالک کے قائدین کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ شاہ سلمان اور ولی عہد نے ان کے نیک جذبات اور دعاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جوابی تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس مبارک موقع کو امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت، دائمی امن اور استحکام کا ذریعہ بنائے۔

Explosion near police station gate, 2 people killed
PTI founder Imran Khan's medical report revealed
Warning issued for strong winds and rain in Balochistan
Arrest warrant issued for PTI founder's sister Aleema Khan
How Ishan's head start defined the match thereafter
The reluctant headliner from Nadiad












