Woman gang-raped on the pretext of a job, accused also removed her kidney
Posted By: Akram on 21-02-2026 | 12:18:30Category: Political Videos, Newsچوہنگ کے علاقے میں نوکری کا جھانسا دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی اور گردہ نکالنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر اغوا کیا گیا اور بعد ازاں اسے پنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں اُسے ایک کوٹھی میں قید رکھ کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں میڈیکل چیک اپ کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون کی بائیں جانب گردہ موجود نہیں ہے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ اس سنگین جرم میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت و حرمت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











