Famous female footballer converts to Islam, also has the privilege of performing Umrah
Posted By: Khan on 21-02-2026 | 12:19:58Category: Political Videos, Newsبرازیل کی معروف فٹبال کھلاڑی کیتھیلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا ہے، جس کے بعد انہوں نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔کیتھلین سوزا سعودی عرب کی ٹیم النصر خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں، انہوں نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں صحیح راستہ تلاش کرنے، مثبت تبدیلی لانے اور اپنی بہترین شخصیت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ چھوٹے قدم، صحیح راستہ تلاش کرنا، تبدیلی کی کوشش اور زندگی کے انعام کے لیے شکرگزاری۔سعودی النصر خواتین کے کلب نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیتھلین سوزا کے اس خاص لمحے کو آپ سب کے ساتھ بانٹ رہے ہیں جب انہوں نے اسلام قبول کیا۔ کلب نے دعا کی کہ اللہ انہیں استحکام عطا کرے اور ان کے دل کو سکون و اطمینان سے بھر دے۔کیتھلین سوزا نے فٹبال کھیلنے کی ابتدا بچپن میں برازیل سے کی اور مختصر عرصے کے لیے سانتوس ایف سی کی یوتھ ٹیم کا حصہ رہیں، بعد ازاں انہوں نے امریکہ میں یونیورسٹی آف لوئیزویل اور یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا سے تعلیم حاصل کی اور وہاں بھی یونیورسٹی سطح پر فٹبال کھیلیں۔گزشتہ دو سال سے کیتھلین سعودی فٹبال کلب النصر کا حصہ ہیں، جس کے باعث وہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ وہاں قیام کے دوران وہ اسلامی اقدار سے متاثر ہوئیں اور اسی اثر سے انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












