Punjab government is delivering rights to every citizen at their doorstep - Uzma Bukhari
Posted By: Jabba on 22-02-2026 | 13:14:10Category: Political Videos, Newsاپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اس رمضان میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، پنجاب کے کونے کونے میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں روزہ دار ’’مریم کے مہمان‘‘ بن رہے ہیں، دستر خوانوں کو عوام کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے[ مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد دسترخوانوں میں افطاری کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء خورونوش فراہم کر رہے، سہولت بازاروں اور دستر خوانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار فوڈ اتھارٹی خود چیک کر رہی، ہے خواتین گھر بیٹھے سہولت بازاروں سے ضروریات زندگی کی اشیاء منگوا رہی ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت ہر شہری کی دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے، رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












