Punjab - Orders to evacuate schools located in dangerous buildings
Posted By: Amjad on 24-02-2026 | 11:16:03Category: Political Videos, Newsمحکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کی تمام خطرناک عمارتوں والے اسکولوں کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام خطرناک، جزوی خطرناک اسکولوں کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔ مراسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری اسکولزکی عمارتوں پر سائن بورڈ آویزاں کیے جانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعےکی ذمہ داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











