19 countries, including Saudi Arabia, condemn Israeli decision to annex West Bank
Posted By: Jabba on 24-02-2026 | 11:16:40Category: Political Videos, Newsسعودی عرب سمیت 19 ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی شدید مذمت کردی۔جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ یہ تبدیلیاں بہت وسیع نوعیت کی ہیں، فلسطینی زمین کو نام نہاد اسرائیل کی زمین قرار دیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ لیگ آف عرب سٹیٹس کے سیکرٹری اور او آئی سی نے بھی فیصلے کی شدید مذمت کی تھی۔ 19 ممالک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری تیز کی جا رہی ہے، اسرائیلی انتظامیہ کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب، برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ اورد دیگر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئر لینڈ، مصر، اردن ، لگزمبرگ، ناروے بھی شامل ہیں۔ فلسطین، پرتگال، قطر، سلوینیا، سپین، سوئیڈن اور ترکیہ بھی اعلامیے کا حصہ ہے۔

SSGC Failed to Receive Rs. 16.7 Billion in GIDC, Reveals Report
US Attack on Wedding Ceremony in Iran
Islamabad approves bill on local governments
Local Governments - Major Decision Made in Islamabad!
Karachi - Tragic incident of throwing acid on a woman
Iran-US War Escalates - Gulf Region Under Attack












