Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Qatar on a two-day official visit
Posted By: Amjad on 24-02-2026 | 11:17:17Category: Political Videos, Newsوزیراعظم پاکستان شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت وزارت خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبد العزیز الخلیفی، قطرمیں تعینات پاکستانی سفیر محمد عامراور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ اپنے دورہ قطر کے دوران وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس میں اقتصادی تعاون، توانائی کی شراکت داری اور عوام سے عوام کے تبادلوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔دونوں فریق تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور افرادی قوت کی برآمد کے شعبوں میں اشتراک کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Strait Of Hormuz Blockade - Trump's Shocking Statement
Strait Of Hormuz Blockade - UK PM's Big Statement
Pakistan, Saudi Arabia, Turkey, big news
If Iranian ships come even close to our blockade, they will be destroyed. Trump's new threat
CTD conducts major operations in various cities of Punjab, arrests 16 terrorists including suicide bomber
To prevent electricity from becoming expensive, the government has decided to implement load management for 2 hours and 15 minutes daily.












