T20 World Cup - How can Pakistan play the semi-finals without winning the next match?
Posted By: Amjad on 25-02-2026 | 12:01:18Category: Political Videos, Newsآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ضرور ہوگئی ہے، تاہم قومی ٹیم اب بھی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی اور حیران کن طور پر اگلا میچ جیتے بغیر بھی کوالیفائی کر سکتی ہے۔ انگلینڈ اپنے دونوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔ نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف میچ بارش سے متاثر ہوا، دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ ملا۔ پاکستان ایک میچ کھیل چکا ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.461 ہے۔ سری لنکا ایک میچ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ اگر پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف جیت لے تو سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، بشرطیکہ دیگر نتائج اس کے خلاف نہ جائیں۔ رن ریٹ کا کھیل اگر نیوزی لینڈ ایک میچ جیت لے اور پاکستان بھی کامیاب ہو جائے تو دونوں کے پوائنٹس برابر ہوں گے اور فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچ جیت لیتا ہے تو پاکستان کی فتح بھی اسے باہر کر سکتی ہے۔ بغیر جیتے سیمی فائنل کیسے؟ اگر سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہو جائے دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی بارش سے متاثر ہو تو ایسے میں انگلینڈ نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے دے۔ یوں تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو سکتے ہیں اور فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ اس صورت میں بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔ مختصراً، قومی ٹیم کی قسمت اب صرف اپنی کارکردگی پر نہیں بلکہ دیگر میچز کے نتائج اور رن ریٹ کے پیچیدہ حساب پر بھی منحصر ہے۔

Strait Of Hormuz Blockade - UK PM's Big Statement
Strait Of Hormuz Blockade - Trump's Shocking Statement
Pakistan, Saudi Arabia, Turkey, big news
If Iranian ships come even close to our blockade, they will be destroyed. Trump's new threat
CTD conducts major operations in various cities of Punjab, arrests 16 terrorists including suicide bomber
To prevent electricity from becoming expensive, the government has decided to implement load management for 2 hours and 15 minutes daily.












