President Donald Trump's State of the Union address claims to prevent nuclear war between Pakistan and India
Posted By: Akram Khan on 25-02-2026 | 12:03:18Category: Political Videos, Newsامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جوہری جنگ رکوانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس کا کریڈٹ لیا۔کانگریس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے داخلی امور کے ساتھ ساتھ عالمی تنازعات پر بھی بات کی۔ انہوں نے امیگریشن اصلاحات، امریکی معیشت کی بہتری اور منشیات فروش کارٹیلز کے خلاف اقدامات کو اپنی حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیا، جبکہ عالمی سطح پر مختلف جنگیں رکوانے کا دعویٰ بھی کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجموعی طور پر 8 جنگیں ختم کرائیں۔ ان کے مطابق کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان کشیدگی کم کرائی، اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کو روکا، کانگو اور روانڈا میں جنگ بندی ممکن بنائی اور پاکستان و بھارت کے درمیان نیوکلیئر جنگ کو ٹالا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے ان سے کہا کہ انہوں نے 35 ملین افراد کی جان بچائی۔ ٹرمپ کے مطابق جنوبی ایشیا میں کشیدگی انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ چکی تھی اور ان کی سفارتی مداخلت سے حالات قابو میں آئے۔ غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی اور معاہدے کے تحت تمام زندہ یرغمالیوں کو واپس لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 28 یرغمالی افراد کی لاشیں بھی برآمد کی گئیں اور اس عمل میں حماس اور اسرائیل دونوں نے تعاون کیا۔صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے بھی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے متحرک کردار ادا کرتا رہے گا۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











