Operation Ghazbullah-ul-Haq begins - 133 operatives of the Afghan Taliban regime killed, military installations and hundreds of tank guns destroyed in Kabul, Paktia and Kandahar
Posted By: Akram on 8 hours agoCategory: Political Videos, Newsپاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج نے افغانستان کی حدود کے اندر مختلف مقامات پر جوابی کارروائیاں کی ہیں۔ حکومتی بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں کم از کم 133 افغان طالبان جنگجو ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ان جوابی کارروائیوں میں کابل، قندھار اور پکتیا میں موجود عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور مختلف سرحدی و اندرونی سیکٹرز میں دشمن کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک افغان طالبان کی چارلی پوسٹ اور بابری پوسٹ سمیت 27 فوجی پوسٹیں تباہ کی جاچکی ہیں جبکہ 9 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز اور دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں (اے پی سیز) بھی تباہ کی گئیں۔ زرائع کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی پر افغان طالبان فوج نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں افغان طالبان کے کور ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی خان سیکٹر میں ایک اور افغان پوسٹ مسمار کر دی گئی ہے جبکہ فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کر رہی ہیں۔ پاک افغان سرحد پر انگوراڈہ کے علاقے کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شوال سیکٹر کے قریب صوبے پکتیکا کی ایک اہم پوسٹ پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔

Maryam Nawaz's decision to standardize infrastructure and design in Punjab
President Donald Trump's State of the Union address claims to prevent nuclear war between Pakistan and India
T20 World Cup - How can Pakistan play the semi-finals without winning the next match?
Iran has a large number of ballistic missiles that pose a threat to US interests in the region. Marco Rubio
Third round of nuclear talks between US and Iran, Iran is not enriching uranium. US
Eid-ul-Fitr expected to fall on Saturday, March 21, 2026 in Pakistan, big prediction from Ruet-e-Hilal Research Council












