Netanyahu threatens Iran, Israel prepares 100,000 more troops
Posted By: gagar on 12 hours agoCategory: Political Videos, Newsاسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر مشترکہ حملے کے فریم ورک کے تحت لگ بھگ ایک لاکھ ریزرو فوجیوں کو متحرک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایران کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن "رور آف دا لائن" یا آپریشن "شیر کی دھاڑ" کے تحت تمام شعبوں میں اپنی تیاریوں کو تیز کر رہی اور طلب کیے گئے ایک لاکھ فوجیوں کی آمد کی تیاری کر رہی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو تہران پر فضائی حملوں میں اضافے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف مہم میں تمام فوجی قوتوں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ میں نے مہم جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں، ہماری افواج اب تہران کے قلب میں پوری شدت کے ساتھ ضربیں لگا رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ صہیونی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی مہم میں مصروف ہیں جس میں اسرائیلی فوج اپنی مکمل طاقت کو اس طرح متحرک کر رہی ہے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا تاکہ اپنے وجود اور مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کا ملک مشکل دنوں سے گزر رہا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیلی ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ اتوار کو بیت شیمش نامی قصبے پر ہونے والے راکٹ حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تہران کی فضائی حدود پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اتوار کو تہران پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی فضائیہ نے گزشتہ ایک دن کے دوران تہران کا راستہ کھولنے کے لیے حملے کیے ہیں مغربی اور وسطی ایران میں دفاعی نظام کے زیادہ تر حصے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر تہران کے قلب میں واقع مرکزی کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں علی خامنہ ای کو ایک دقیق اور بڑے پیمانے پر فضائی آپریشن کے ذریعے نشانہ بنایا۔ علی خامنہ ای دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ موجود تھے۔ تاہم اسرائیلی فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نداف شوشانی نے صحافیوں کو بتایا کہ اب بھی بہت سے اہداف موجود ہیں جن میں فوجی صنعتی پیداوار کے مراکز شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل نداف شوشانی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وہ صلاحیتیں اور اہداف موجود ہیں جو ہمیں اس وقت تک کارروائی جاری رکھنے پر مجبور کرتے ہیں جب تک ضرورت باقی رہے گی۔

Iranian military announces it will teach America and Israel a historical lesson
Ban on the use of drones, UAVs, quadcopters and camcopters across Balochistan
From curfews to champions, J&K's long road to Ranji glory
Protests outside US consulates in Lahore and Karachi
Six balls that changed the night
Tilak Varma's delayed entry - A liberation from spin












