Israeli bombing continues on Lebanon, 123 killed, thousands forced to flee homes
Posted By: Akram Khan on 06-03-2026 | 12:25:00Category: Political Videos, Newsلبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد ایک سو تئیس تک پہنچ گئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث اب تک ایک سو تئیس افراد جاں بحق اور چھ سو تراسی زخمی ہو چکے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رات کے وقت جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر شدید فضائی حملے کیے جن میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی علاقوں کے ساتھ مشرقی لبنان کے شہر دورس کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد کئی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

Breaking Iran’s Frozen Assets Reportedly Released
President Trump’s Heated Conversation with Netanyahu
Islamabad Negotiations Under Extraordinary Caution
breaking Iran's BIG Announcement
Iran-US talks - Pakistan's efforts
Lahore Markets Closure Issue - Several People Arrested












