Top Rated Posts ....
Search

Indian Air Force fighter jet crashes in Assam

Posted By: Akram on 15 hours agoCategory: Political Videos, News


بھارتی فضائیہ کا سوخوئی تھرٹی ایم کے آئی لڑاکا طیارہ ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر اور فلائٹ لیفٹیننٹ ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ آسام کے شہر جورہاٹ ایئر بیس سے تربیتی پرواز کیلئے اڑا تھا۔رپورٹس کے مطابق پرواز کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ جورہاٹ سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر دور ضلع کاربی آنگ لونگ کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے کے بعد سرچ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم دونوں پائلٹس جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ روسی ساختہ سوخوئی تھرٹی ایم کے آئی طیارے سن دو ہزار میں بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کئے گئے تھے اور یہ طیارے بھارتی فضائیہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تیس برس میں بھارتی فضائیہ کو پانچ سو پچاس سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں ایک سو پچاس سے زیادہ پائلٹس ہلاک ہو چکے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت میں بڑھتے فضائی حادثات تشویشناک رجحان بن چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثات کے پیچھے پائلٹس کی ناکافی تربیت، انسانی غلطیاں، تکنیکی دیکھ بھال میں کمزوریاں اور پرانے طیاروں کا مسلسل استعمال اہم عوامل ہو سکتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.