French aircraft carrier enters Mediterranean
Posted By: Akram on 07-03-2026 | 12:49:13Category: Political Videos, Newsفرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز شارل ڈیگول بحیرہ روم پہنچ گیا۔ فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز شارل ڈیگول، جسے فرانس نے اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر مشرق وسطیٰ بھیجا تھا آبنائے جبرالٹر عبور کرنے کے بعد بحیرہ روم میں داخل ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز شمالی یورپ میں نیٹو کے ایک مشن کا حصہ تھا اور فرانسیسی صدر میکرون نے اسے مشرق وسطیٰ بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔ انہوں نے مشرقی بحیرہ روم میں بڑے فوجی سازوسامان بشمول طیارہ بردار جہاز شارل ڈیگول بھیجنے کا اعلان کیا کیونکہ فرانس کو اپنی، اپنے شہریوں، اپنے اڈوں اور خطے میں اپنے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ فرانس اس خطے میں جنگ نہیں لڑ رہا۔ یہ فرانسیسی مردوں، عورتوں اور اپنے اتحادیوں کی حفاظت کر رہا ہے۔

Ban on flying drones in open air under Section 144 remains in place in Punjab...
Abbas Araqchi will return to Pakistan after visiting Oman
US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Now is the time to mobilize the movement to release the founder of PTI. Barrister Gohar
Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf












