Top Rated Posts ....
Search

Iran's Revolutionary Guards issue open challenge to Trump: If you have the courage, show it by sending American ships into the Strait of Hormuz.

Posted By: Jabba on 10 hours agoCategory: Political Videos, News


ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی بحری جہاز بھیج کر دکھائیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا اپنے بحری جہاز بھیجنا چاہتا ہے تو وہ آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرسکتی ہے۔ امریکی صدر کے مطابق اگر حالات کا تقاضا ہوا تو کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی نیوی بھی آبنائے ہرمز میں جائے گی جبکہ جہازوں کے انشورنس کے معاملے میں امریکی مالیاتی ادارے بھی مدد فراہم کریں گے۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تیل بردار بحری راستوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے کئی تیل پیدا کرنے والے ممالک خصوصاً سعودی عرب، ایران، عراق، کویت، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات کا برآمد شدہ تیل اسی راستے سے عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.