US announces $10 million reward for information on Khamenei and key leaders
Posted By: Jabba on 1 hour agoCategory: Political Videos, Newsامریکی محکمہ خارجہ کی ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس کے پروگرام "ریوارڈز فار جسٹس" نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے متعدد اہم رہنماؤں سے متعلق معلومات کے بدلے 10 ملین ڈالر تک کے انعام کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے مطابق یہ افراد پاسدارانِ انقلاب کے مختلف دھڑوں کی قیادت اور انتظام سنبھالے ہوئے ہیں جس پر دنیا بھر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد کا الزام ہے۔ پروگرام نے ان رہنماؤں یا پاسدارانِ انقلاب کی مختلف شاخوں کے بارے میں معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص سے کہا ہے کہ وہ "ٹور" نیٹ ورک پر موجود خفیہ پلیٹ فارم یا "سگنل" ایپ کے ذریعے معلومات فراہم کرے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والا شخص مالی انعام اور اپنی رہائش کا مقام بدلنے کا اہل ہو سکتا ہے۔ امریکی پروگرام کے اعلان کے مطابق فہرست میں پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی سکیورٹی اداروں سے وابستہ کئی شخصیات شامل ہیں۔ ان میں یہ نام نمایاں ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای، سپریم لیڈر کے دفتر کے نائب سربراہ علی اصغر حجازی، سپریم لیڈر کے سینئر فوجی مشیر یحییٰ رحیم صفوی، سپریم لیڈر کے مشیر اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سیکرٹری علی لاریجانی، ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس و سیکیورٹی اسماعیل خطیب اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی۔ اس فہرست میں دیگر عہدوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن میں ڈیفنس کونسل کے سیکرٹری، سپریم لیڈر کے مشیر، سپریم لیڈر کے ملٹری آفس کے سربراہ اور پاسدارانِ انقلاب کے ایک کمانڈر شامل ہیں۔ پروگرام نے معلومات رکھنے والوں کو سرکاری ذرائع جن میں ’’ ایکس ‘‘ اکاؤنٹ @RFJ_USA بھی شامل ہے یا مخصوص بین الاقوامی نمبر پر رابطہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ ’’ ریوارڈز فار جسٹس ‘‘ امریکی محکمہ خارجہ کا ایک اقدام ہے جو ان معلومات کے بدلے مالی انعامات دیتا ہے جو واشنگٹن کے بقول دہشت گردی اور بین الاقوامی سیکیورٹی خطرات کے خلاف مددگار ثابت ہوں۔

UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












