Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Stock Exchange sees negative trend on first day of trading week, 100 index down 1085 points

Posted By: gardar on 8 hours agoCategory: Political Videos, News


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1085 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 780 پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 52 ہزار 347 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 53 ہزار 943 کی بلندی پر بھی گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 53 ہزار 866 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.