Top Rated Posts ....
Search

America and Israel deliberately chose the path of war with Iran. A dangerous report by a British newspaper.

Posted By: gagar on 8 hours agoCategory: Political Videos, News


برطانوی اخبار 'دی گارڈین' نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے اور جاری جنگ سے قبل ایک مستقل ایٹمی معاہدہ بالکل قریب تھا، جسے دانستہ طور پر سبوتاژ کیا گیا۔برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول اور اومیانی حکام (جو پاک-ایران مذاکرات میں ثالث تھے) نے تصدیق کی ہے کہ ایران امریکی شرائط تسلیم کرنے اور مستقل طور پر ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی ضمانت دینے کے لیے تیار تھا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام اس بات سے متاثر تھے کہ ایران پہلی بار "مستقل" معاہدے کے لیے تیار تھا، لیکن اس کے باوجود امریکہ اور اسرائیل نے مذاکرات کے بجائے حملے کا راستہ اختیار کیا۔ اسے سفارتکاری کی ناکامی نہیں بلکہ اسے "جان بوجھ کر ختم کرنا" قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس "بغیر ضرورت" جنگ نے پوری دنیا کو توانائی کے بدترین بحران میں دھکیل دیا ہے، جس سے اربوں انسانوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بحران مکمل طور پر ٹالا جا سکتا تھا اگر سفارتی راستہ اپنایا جاتا۔ اومان کے وزیرِ خارجہ اور برطانوی سیکیورٹی مشیر کے بیانات نے اس بیانیے کو تقویت دی ہے کہ خطے میں اصل خطرہ ایران نہیں بلکہ "امریکی و اسرائیلی گٹھ جوڑ" تھا، جنہوں نے میز پر موجود حل کے باوجود جنگ کو ترجیح دی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.