Top Rated Posts ....
Search

Iranian President makes big announcement after Ali Larijani's assassination, warns of dire consequences

Posted By: Akram on 8 hours agoCategory: Political Videos, News


ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سیکرٹری اور رہبرِ معظم کے قریبی معتمد علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی ریاست اور امریکہ کو سخت نتائج کی وارننگ دی ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ علی لاریجانی کی شہادت ایران کے لیے ایک عظیم نقصان ہے، لیکن دشمن یہ نہ سمجھے کہ وہ اس بزدلانہ کارروائی سے بچ نکلے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران اپنے شہید رہنماؤں کے خون کا بدلہ لینے کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے اور مناسب وقت پر "سخت انتقام" لیا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ نے سیاسی شخصیات کو نشانہ بنا کر اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسی شہادتیں ایرانی عوام کے ارادوں کو کمزور کرنے کے بجائے مزاحمت کے جذبے کو مزید تقویت دیں گی۔ صدر نے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ علی لاریجانی جیسے مدبر رہنما کا بچھڑنا تکلیف دہ ہے، لیکن ایران کا انقلابی نظام اتنا مضبوط ہے کہ وہ کسی ایک فرد کے جانے سے متزلزل نہیں ہوگا۔ صدر نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری واشنگٹن اور تل ابیب پر ہے، جنہوں نے سیاسی قتل و غارت گری کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا ایرانی نظام کو ختم نہیں کر سکتا۔ عراقچی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل یہ سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ ایران کا نظام کسی ایک شخص کے گرد نہیں گھومتا، بلکہ یہ مضبوط سیاسی، معاشی اور سماجی اداروں پر قائم ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 28 فروری کو حملوں کے پہلے ہی دن سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے، لیکن اس عظیم نقصان کے باوجود نظامِ حکومت فوری متبادل کے ساتھ جاری رہا۔ایران نے بدھ کے روز سابق اسپیکر اور طاقتور سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کی۔ وہ مجتبیٰ خامنہ ای کے قریبی معتمد سمجھے جاتے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.