Top Rated Posts ....
Search

Shaheen Afridi's Iftar dinner at his residence in Islamabad, attended by Lahore Qalandars owner and players

Posted By: Akram on 8 hours agoCategory: Political Videos, News


لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔افطار ڈنر میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔زمبابوے کے آل رانڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے اراکین نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا 3 روزہ کنڈیشننگ کیمپ لگایا گیا تھا۔کنڈیشننگ کیمپ کا تیسرا روز اسلام آباد میں ہونے والی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔لاہور قلندرز اسکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.