16 US warplanes have been destroyed so far in the Iran war, Bloomberg
Posted By: Jabba on 20-03-2026 | 13:06:15Category: Political Videos, Newsامریکی خبری ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں تباہ ہونے والے طیاروں میں 10 ریپر سٹرائیک ڈرون طیارے بھی شامل ہیں جبکہ 6 امریکی جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا جو تباہ ہونے والے 16 امریکی جہازوں کے علاوہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان میں سے 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے ہیں، ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گیا اور اس کے عملے کے تمام 6 ارکان بھی ہلاک ہو گئے۔ ان کے علاوہ مزید 5، کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈّے پر ایرانی میزائل کا نشانہ بنے جن سے انہیں کافی نقصان پہنچا، ایران نے امریکا کے بغیر عملے کے ریپر ڈرون طیاروں میں سے اب تک 9 ڈرون طیارے تباہ کیے ہیں، ان میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











