Top Rated Posts ....
Search

Senator Sherry Rehman's daughter Marvi Malik passes away

Posted By: Amjad on 7 hours agoCategory: Political Videos, News


پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔ پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا اور اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے۔ شیری رحمٰن کی بیٹی کی وفات پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Comments...
Your feedback is important for us, contact us for any queries.