Former CIA Director Leon Panetta's severe criticism of Trump's war strategy, pointing out all the weaknesses.
Posted By: Jabba on 7 hours agoCategory: Political Videos, Newsواشنگٹن میں امریکہ کے سابق وزیر دفاع اور سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تین ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ آگے کنواں پیچھے کھائی والی صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کے ایک اخبار سے گفتگو میں سی آئی اے اور امریکی وار مشین کے سابق باس لیون پنیٹا نے ٹرمپ کی جنگ کی حکمت عملی پر شدید تنقید کی۔ لیون پینٹا نے کہا کہ ٹرمپ ٹھوس منصوبہ بندی کے بجائے خیالی سوچ پر انحصار کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کو یہ گمان ہے کہ ان کے بیانات خود بخود حقیقت بن جائیں گے۔یہ ایک غیر سنجیدہ رویہ ہے۔ لیون پینٹا نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل ایک بڑی غلطی ثابت ہوا کیونکہ اس سے کوئی عوامی بغاوت برپا ہونیکی بجائے ایک زیادہ سخت موقف رکھنے والی قیادت سامنے آ گئی۔ لیون پنیٹا نے اس بات پر خاص طور سے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکی انتظامیہ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے امکان کے لیے کوئی پیشگی تیاری نہیں کی حالانکہ یہ خطرہ ہمیشہ قومی سلامتی کے اجلاسوں میں زیر بحث رہتا تھا اور ہم جانتے تھے کہ جب بھی ایسا ہوا، یہ عالمی تیل بحران کا سبب بن سکتا تھا۔ جنگ بندی ممکن نہیں، راستہ کیا ہے؟ لیون پینٹا نے کہا، ٹرمپ اس وقت ایسی صورتحال میں ہیں جہاں ایران کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے باعث جنگ بندی ممکن نہیں اور امریکہ کے پاس اب صرف یہ راستہ رہ گیا ہے کہ وہ ایرانی ساحلی دفاعی نظام کو نشانہ بنائے اور تیل بردار جہازوں کو خود راستہ فراہم کرے اگرچہ اس سے جنگ میں شدت اور جانی نقصان کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ لیون پنیٹا نے ٹرمپ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ایک موثر وزیر دفاع کی بجائے محض صدر کا حامی قرار دیا۔ پینٹا نے کہا کہ جنگ کی ویڈیوز اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کی منتقلی کو تشہیری مقاصد اور فنڈ ریزنگ کے لیے استعمال کرنا غیر مہذب عمل ہے۔ لیون پنیٹا نے ٹرمپ کے ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے پر معافی نہ مانگنے کو عالمی سطح پر امریکہ کے منفی تاثر کو مزید مضبوط کرنے کا سبب قرار دیا۔

Iran fires missiles at US-British military base in Diego Garcia in Indian Ocean
Akash Deep ruled out of IPL 2026
Why didn't Imran Khan offer Eid-ul-Fitr prayers today?
Secret contacts between the US and Iran revealed
Domestic and international air travel fares increase on Eid-ul-Fitr
Iranian missile attack wreaks havoc in southern Israeli city of Arad, killing 6, injuring over 100












