If Iranian energy facilities are bombed, Iran will cause irreparable damage to these countries. Iran's threat to the United States and its allies
Posted By: gagaar on 7 hours agoCategory: Political Videos, Newsایرانی پارلیمنٹ کے سپیکرباقر قالیباف نے امریکہ اور اس کے اتحادی کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی توانائی کی تنصیبات پر بمباری کی گئی تو ایران بھی ایسا جواب دے گا جس سے ان ملکوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ سپیکر نے یہ ردعمل سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر دیا ہے۔ قالیباف نے کہا ہمارے توانائی کے مراکز اور تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا تو علاقے میں موجود تنصیبات کو ہم اپنا جائز ہدف سمجھتے ہوئے نشانہ بنائیں گے۔ یاد رہے توانائی کے مراکز کو ایران یا علاقے میں نشانہ بنایا گیا تو دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ ایران کے سپیکر نے یہ ردعمل صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد دیا ہے جس میں ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو اگلے 48 گھنٹوں میں پوری طرح محفوظ تجارت کے لیے نہ کھولا تو ایرانی توانائی مراکز اور بجلی کی تنصیبات ہدف بنائے جائیں گے۔ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل نے اپنی جنگی حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے ایرانی فوجی تنصیبات، ایرانی قیادت اور سویلین انفراسٹرکچر کو ہدف بنانے کے ساتھ ساتھ اب ایرانی توانائی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کی دھمکی کے مطابق امریکہ ایرانی پاور پلانٹس کو اپنے سب سے بڑے بموں کے ساتھ نشانہ بنائے گا۔ ایران کے خاتم الانبیاء ملٹری کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا اگر امریکہ نے ایران کی ایندھن اور توانائی کے مراکز نشانہ بنایا، آئی ٹی کے مراکز پر بمباری کی اور سمندری پانی کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تو ایران بھی علاقے میں امریکہ کو ویسا ہی جواب دے گا۔ ایران کی اس جوابی دھمکی سے علاقے میں جنگ کے پھیلنے کا مزید خطرہ بڑھ جائے گا کیونکہ پاور پلانٹس اور تیل و گیس سے متعلق تنصیبات کے بھی ایرانی میزائل حملوں کا ہدف بننے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔

Iran fires missiles at US-British military base in Diego Garcia in Indian Ocean
Akash Deep ruled out of IPL 2026
Why didn't Imran Khan offer Eid-ul-Fitr prayers today?
Secret contacts between the US and Iran revealed
Domestic and international air travel fares increase on Eid-ul-Fitr
Iranian missile attack wreaks havoc in southern Israeli city of Arad, killing 6, injuring over 100












