India's biased court sentences Asia Andrabi to life in prison
Posted By: Khan Baba on 25-03-2026 | 11:54:50Category: Political Videos, Newsبھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی خصوصی عدالت نے مقبوضہ کشمیر کی تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ ان کی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو تیس تیس سال قید کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے یہ سزائیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت سنائیں۔ استغاثہ کی جانب سے آسیہ اندرابی پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے مبینہ طور پر تقاریر کے ذریعے بھارت کے خلاف سرگرمیوں کو ہوا دی، جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔عدالتی کارروائی کے دوران بھارتی تحقیقاتی ادارے نے آسیہ اندرابی کے لیے عمر قید کی سزا کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمہ قرار دیا ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ اقدام مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں کے خلاف جاری دباؤ کا حصہ ہے۔آسیہ اندرابی سن دو ہزار سترہ سے تہاڑ جیل میں قید ہیں جبکہ ان کے شوہر بھی طویل عرصے سے مختلف مقدمات میں زیر حراست رہے ہیں جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











