Rahat Fateh Ali and Shazaman Khan honored with special awards in British Parliament
Posted By: Akram on 25-03-2026 | 11:55:56Category: Political Videos, Newsعالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔ تقریب میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ طارق احمد، محمد یاسین اور افضل خان سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی، اس پروقار تقریب کا اہتمام پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا تھا۔قبل ازیں راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان نے اتوار کے روز لندن کے تاریخی مقام رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کی، جہاں انہوں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، اور یہ کامیابی ان کے والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی بنگالی زبان میں اپنا نیا گانا بھی ریلیز کرنے جا رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












