US President Donald Trump announces new date for China visit
Posted By: Akram on 26-03-2026 | 11:58:49Category: Political Videos, Newsایران کیخلاف جاری جنگ کے باعث پہلا دورہ ملتوی کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ وہ 14 اور 15 مئی کو دورہ چین پر بیجنگ جائیں گے، جس کے بعد وہ چینی صدر کو واشنگٹن میں باہمی دورے پر مدعو کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے نمائندگان ان تاریخی دوروں کی حتمی تیاری کر رہے ہیں، میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے بہت پر جوش ہوں، جسے میں ایک شاندار اور یادگار موقع سمجھتا ہوں۔ چین کے سفارت خانے نے کہا کہ اس دورے کے اعلان پر ان کے پاس کوئی اضافی معلومات موجود نہیں ہیں کیونکہ بیجنگ عام طور پر صدر شی جن پنگ کا شیڈول چند دنوں سے زیادہ پہلے ظاہر نہیں کرتا۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











